Monday, 11 July 2011

ایک شخص پئے ہوئے میرے پاس آیا- اس کے ہاتھ میں ایک تار تھا جو اس کی منگیتر کے نام تھا- اس نے بتایا کہ اگر یہ تار اسی وقت نہ بھیجا گیا تو منگنی ٹوٹ جانے کا اندیشہ ہے تار کے الفاظ یہ تھے
میائوں، میائوں، میائوں، میائوں، میائوں،اور پھر میائوں
میں نے اسے بتایا کہ اسی لاگت میں وہ ایک اور لفظ شامل کر سکتا ہے
 کچھ دیر سوچنے کے بعد اس نے مجھ سے پوچھا کہ کون سا لفظ شامل کیا جائے? میں نے بتایا کہ کیوں نہ ایک اور میائوں لکھ دی جائے - وہ سر ہلا کر بولا - ایک اور میائوں، ہرگز نہیں - کوئی تار پڑھے گا تو کیا کہے گا

No comments:

Post a Comment

kindly be modest in your comments.