Monday 4 July 2011

An old Joke

ایک شخص  کے پاس دو طوطے تھے اور انہوں نے ان کی بڑی اچّھی تربیت کی تھی ایک طوطا ہر وقت تصبیح پڑھتا رہتا تھا دوسرا ہر وقت سجدے کرتا رہتا تھا ایک دوسرے صاحب نے ایک طوطی خریدی لیکن وہ انتہائی خراب عادتیں رکھتی تھی سب کو گالیاں دیتی تھی.انھوں نے اسے سکھانے پڑھنے کی بہت کوشش کی مگر کامیاب نہیں ہو سکے. پھر جب انکو ان دوسرے صاحب کے انتہائی شریف اور عبادت گزار طوطوں کے بارے میں معلوم ہوا تو وہ اپنی طوطی کو ان کے گھر لے گئے اور ان سے درخواست کی کہ وہ اگر ان کی طوطی کو کچھ دن کے لئے اپنے نیک طوطوں کے ساتھ رہنے دیں تو شاید اس کی خراب عادتیں چھوٹ جایں اور وہ بھی نیک ہو جائے ان صاحب نے اجازت دے دی ا جازت پا کر انھوں نے اپنی طوطی کو طوطوں کے پنجرے مے داخل کر دیا. 

پنجرے میں طوطی کا داخل ہونا تھا کہ جو طوطا تصبیح پڑھ  رہا تھا اس نے تصبیح پھینکی اور دوسرے طوطے کو سجدے سے کھینچ کر خوشی سے  چیخ  کر بولا     " ملّا جی اٹھو دعا  قبول ہو گیئ"

2 comments:

kindly be modest in your comments.